فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) موجودہ معاشی حالات میں توانائی کی لاگت صنعتوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن چکی تھی۔ اس رعایتی پیکج سے نہ صرف پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئیگی بلکہ صنعتی یونٹس کو پیداواری صلاحیت بڑھا نے اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سابق صدر میاں زاہداسلم نے وزیرِاعظم پاکستان کے ”روشن معیشت بجلی پیکج” کا پُرخلوص خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک تاریخی اور انقلابی قدم قرار دیا ہے۔




