ہر روز چینی کی قیمت بڑھنے پر اظہار تشویش

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی کے تاجر حاجی اصغر علی باجوہ نے کہاکہ آئے روز چینی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔ ملک میں آئین، قانون، دستور کا نہیں بلکہ بہت بڑے مافیا کا راج قائم ہے جو مسلسل عوام کااستحصال کررہے ہیں جنکے سامنے قانون بھی بے بس ہے حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں چینی کی برآمد کے وقت فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو سے زیادہ ہونے پر چینی کی ایکسپورٹ فوری روک دی جائے گی لیکن چینی برآمد بھی ہوتی رہی اور قیمتیں بھی اسی دوران مسلسل بڑھتی رہیں لیکن چینی کی برآمد نہیں روکی گئی ۔انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی کے تاجر حاجی اصغر علی باجوہ نے مطالبہ کیاکہ شوگر مافیا کے خلاف فوری کارروائی،ذخیرہ اندوزی میں ملوث ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور جب تک مقامی ضرورت پوری نہ ہواورمارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام نہ آئے چینی کی ایکسپورٹ پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں