سرگودہا (بیوروچیف) صوبائی محتسب پنجاب کے حکم کے مطابق عوامی خدمت پروگرام کے تحت موبائل وین کے ذریعے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سنے جارہے ہیں اور متعلقہ محکموں کو دادرسی کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ریجنل آفس سرگودہا کی جانب سے یونین کونسل چک نمبر 30 جنوبی میں موبائل وین کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈوائزر محتسب پنجاب محمد الیاس گل ، کنسلٹنٹ چوہدری ممتاز احمد دیو اور پرائیویٹ سیکرٹری فیصل بٹ نے عوامی شکایات سنیں۔




