کمالیہ میں بیلنے سے گڑ تیار کرنے کا سلسلہ جاری

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں بیلنے سے تیار ہونیوالے گڑ کا روایتی سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ مختلف خشک میوہ جات سے تیار ہونے والا گڑ خاص اہمیت رکھتا ہے ، جسے شہری اپنے عزیز و اقار ب کو تحفے کے طور پر بھی بھیجتے ہیں۔موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کمالیہ اور اس کے نواحی علاقوں میں گڑ کی تیاری کا عمل شروع ہو جاتا ہے ۔ درجنوں مقامی کاشتکار اور مزدور روایتی طریقوں سے خالص گڑ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ گنے کی چکی سے رس نکالنے سے لے کر گڑ کی شکل میں ڈھالنے تک کا پورا عمل دن رات جاری رہتا ہے ۔ مقامی گڑ تیار کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ گڑ کی تیاری ایک محنت طلب عمل ہے ، تاہم اس سے ہزاروں دیہی خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں