لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے سستے گھروں کے منصوبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ریاستی اراضی کو پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پی ایچ اے ٹی اے) کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تمام سرکاری زمینیں اب ہائوسنگ ایجنسی کے سپرد کی جائیں گی تاکہ منصوبوں کی رفتار میں تیزی آئے اور عوام کو کم لاگت رہائش فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام سے پنجاب افورڈیبل ہائوسنگ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ہائوسنگ سکیموں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی اور منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز ہو جائے گا۔




