سوئی نادرن گیس کمپنی میں ارجنٹ فیس والے کنکشنز تاخیر کا شکار

اسلام آباد (بیوروچیف) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ارجنٹ فیس کے ساتھ جمع کروائی گئی کنکشن درخواستیں التوا کا شکار ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ایل این جی کی بنیاد پر جمع شدہ درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہو سکا۔صارفین نے ارجنٹ فیس ادا کر کے گیس کنکشن کی درخواستیں جمع کروائی تھیں، تاہم کمپنی کی جانب سے 25ہزار روپے کے ابتدائی ڈیمانڈ نوٹسز کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ارجنٹ فیس کے اجرا کے تمام اختیارات کمپنی کے ہیڈ آفس میں مرکوز ہیں۔ ہیڈ آفس سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد ریجنل دفاتر صارفین کے مقامات کا سروے مکمل کریں گے۔سروے کے بعد سکیورٹی اور سروس چارجز کے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں