ساہیوال(بیورو چیف) راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین چو ہدر ی صغیر انجم نے کہا ہے کہ بھارتی افواج بین الاقوامی قانون ‘اخلاقی اصولوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں داخل ہوئیں ‘جس کے نتیجے میں جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ مرد ‘خواتین اور بچے نسل در نسل قبضے کے تحت ناقابلِ تصور تکا لیف برداشت کر رہے ہیں ‘وہ تشدد ‘جبر و استبداد کا شکار ہیں اور اپنے بنیاد ی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ہم ہر سال اس دن کو کشمیر کے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بہادرانہ جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔




