فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سما جی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور چوہدری حارث علی وڑائچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مثالی ہے ۔ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ آزادی کشمیر یوں کا حق ہے ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے ۔پاکستانی قوم ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے کشمیری عوا م کی آزاد ریاست مقبوضہ کشمیر پر اپنی فوجیں اتاریں اور غیر قانونی قبضہ کیا جو آج تک جاری ہے اور کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔




