تقسیم ہند کے وقت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا چاہیے تھا

ساہیوال(بیورو چیف ) معرو ف سینئر کالم نگار میاں بابر صغیرنے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے اس روز سری نگر میں فوجیں اُتار کر کشمیر پر جو غاصبانہ قبضہ کیا وہ 78 سال گزرنے کے بعد بھی کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کشمیری عوام کو بھی حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تھا جو انگریزوں اور بھارتی حکومت کی ملی بھگت سے غصب کر لیا گیا۔ آج پوری دنیا میں پاکستانی اور کشمیر ی عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ ہر بین الاقوامی فورم پر نہایت موثر اور دلیرانہ انداز میں لڑا ہے۔ خود کشمیری عوام بھی بھارتی قبضے کیخلاف مسلسل برسرپیکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں