وکلاء پر مقدمات درج کرنے پر کمالیہ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

کمالیہ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی کال پر کمالیہ بار ایسوسی ایشن نے وکلا پر درج کیے گئے ناجائز مقدمات، دہشت گردی کی دفعات اور وکلا کی گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی۔ اس موقع پر کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن سردار صدیق اکبر کھٹانہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الطاف گجر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وکلا پر درج تمام مقدمات فی الفور واپس لیے جائیں اور گرفتار وکلا کو بلا تاخیر رہا کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں