ریلوے کے140ملازمین کی کرپشن سامنے آگئی

لاہور (بیوروچیف) گزشتہ پانچ سال کے دوران ریلوے کے ایک سو چالیس ملازمین پر کرپشن ثابت،تفصیلات سامنے آگئیں۔کرپشن پرسزا پانے والوں میں ریلوے ملازمین اور پولیس افسران بھی شامل ہیں،دستاویز کیمطابق سزا پانے والوں میں 74ملازمین اور 66ر یلو ے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،کرپشن پرکچھ ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا،دیگر کیخلاف محکمانہ کارروائیاں ہوئیں۔دستاویز کیمطابق 2019-20 کے دران 25ریلوے ملازمین اور 7پولیس اہلکاروں کوسزا ملی ،2020-21 میں 12 ملا ز مین اور 13ریلوے پولیس اہلکاروں کی کرپشن ثابت ہوئی، 2021-22 میں11ملازمین اورریلوے پولیس کے16 اہلکار و ں کو سزا دی گئی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 2022-23 میں 9ملازمین اور 18ریلوے پولیس اہلکار قصورو ا ر پائے گئے،2023-24میں 17ریلوے ملاز مین اور 12 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں