بابر نے آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف صفر پر آٹ ہو کر شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف صرف دو گیندوں کا سامنا کر کے بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوگئے، انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں شکار کیا۔، اننگز میں خراب کارکردگی کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں