لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور میں جاری ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں مزید 6میچز کا فیصلہ ہوگیا دن کے پہلے میچ میں فیم سپورٹس کلب گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں فیم سپورٹس کلب نے علی گورائیہ ایف سی کو پانچ صفر اور لکی سپورٹس نے پبلیکن کو تین صفر سے شکست دیدی ۔




