اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کے جانباز کوہ پیما نے سات براعظم کی 7 بلند ترین چوٹیاں سر کر کے سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔دنیا میں سات براعظم ہیں اور ہر براعظم میں بڑے بڑے پہاڑ ہیں، جن کو سر کرنا آسان نہیں، لیکن جذبے جواں ہو تو پھر بلند ترین چوٹیاں بھی ریت کے ذرے بن جاتی ہیں۔ایسے ہی ایک جاں باز کوہ پیما پاکستان کے اسد علی میمن ہیں۔اسد علی جنہوں نے اپنے اس تاریخی لیکن پر خطر سفر کا آغاز 2019 میں یورپ کی بلند ترین چوٹی ماونٹ البرس سر کر کے کیا تھا۔ صرف 6 سال میں ساتوں براعظم میں سات چوٹیاں سر کر کے یہ چیلنج مکمل کیا۔پاکستانی کوہ پیما نے 2019 میں یورپ کی ماونٹ البرس، 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا، 2021 میں افریقہ کی کیلیمنجرو، 2022 میں شمالی امریکا کی ماونٹ ڈینالی سر کیں۔اسد علی نے 2023 میں ایشیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ، رواں برس کے آغاز میں برف پوش براعظم انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ونسن اور اب اوشیانا کی چوٹی نے اس تاریخی سفر کو مکمل کیا۔




