حکومت اورپرنٹ میڈیا کے تعلقات مثالی،مزید بہتر باننے کیلئے کوشاں ہیں

لاہور (بیورو چیف) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی پنجاب کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جمیل اطہر قاضی کی زیرصدارت ہوا جس میں حکومت اور پرنٹ میڈیا تعلقات، پنجاب حکومت کے ایڈورٹائزمنٹ بجٹ میں پرنٹ میڈیا کا حصہ، اخبارات کے بقایا جات اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری انفار میشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمد شریک ہوئے جبکہ اے پی این ایس کی طرف سے چیئرمین جمیل اطہر قاضی کے علاوہ روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، جوائنٹ سیکرٹری اے پی این ایس محسن بلال (اوصاف) ایس ایم منیر جیلانی (پیغام) سید سجاد بخاری (ابتک)ہمایو ں گلزار (سیادت) عمران رضا (ڈا ن ) بلال محمود (نوائے وقت) محمد فاروق (پاکستان) فہد صفدر (سرزمین) نوراللہ (جنگ) امجد اقبال (جناح) نوید چودھری (ڈیلی سٹی 42) عمران اطہر (جرأت) رحما ن اطہر (دی بزنس) ، اشرف سہیل ( مشرق)اور علی سجاد (منٹ مرر) شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی پی آر اور اے پی این ایس کے درمیان نہ صرف بقایا جات کی ادائیگی کا فارمولہ طے پا چکا ہے بلکہ ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے بعض مثبت فیصلے کئے جا چکے ہیں جن پر عملدرآمد شروع ہے۔ اجلاس میں علاقائی اخبارات کو آئی پی ایل اور کلر ایس پی ایل کے اجراء کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا گیا جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو نہ صرف حل کرینگے بلکہ آئندہ میٹنگ سے پہلے اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں