ا شیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابوکرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خاںنے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ا شیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں لانے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور صوبوں میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تا کہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ روزمرہ استعمال کی اشیا خصوصا سبزیاں، دانوں، آٹے ، چینی بھی اور دودھ کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ حکومت کی نا کام معاشی پالیسیوں اور انتظامی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکمران عوامی مسائل سے غافل اور اپنی سیاسی لڑائیوں میں مصروف ہیں جبکہ بجلی ، گیس اور پٹرول کے بڑھتے ہوئے نرخ عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں