ضمنی الیکشن میں بلال بدر چوہدری کی کامیابی یقینی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں سابق سٹی کونسلر خان نعمان خان، سوشل میڈیا ٹیم ن لیگ کے ضلعی سینئر نائب صدر عمران چوہدری، تنویر بھٹی اور آصف بوبی نے ضمنی الیکشن میں این اے 96کے نامزد امیدوا ر بلال بدر چوہدری سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی قائدین کی جانب سے ن لیگ کا ٹکٹ جاری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین داہانی کروائی کہ ضمنی الیکشن میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر بلال بدر چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ضمنی الیکشن میں بلال بدر چوہدری کی کامیابی یقینی ہے عوام میں روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کے ہوش اڑا دئیے ہیں اس موقع پر امیدوا ر این اے 96بلال بدر چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی ن لیگ کا ایجنڈا ہے مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی الیکشن جیتے گی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف وفاق اور وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب میں متحرک ہو کر عملی اقدامات کر رہی ہے ن لیگ پر بے جا تنقید کرنیوا لے اپنے صوبوں کی ترقی و خوشحالی پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں