جڑانوالہ(نامہ نگار)اوباش افراد نے 8 ویں جماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی موبائل فون پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی،پولیس تھانہ صدر نے 2دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 1ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق بچوں کیساتھ مبینہ بدفعلی اور ویڈیو سکینڈل کا ایک اور معاملہ سامنے آ گیا ہے تھانہ صدر کے نواحی گاں چک نمبر 65گ ب کے اوباش افراد طلحہ اکرم اور احمد نے دیہہ ہذا ہی کے رہائشی 8 ویں جماعت کے طالبعلم کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اپنے موبائل فون پر طالبعلم کیساتھ بدفعلی کی موبائل فون پر ویڈیو بنا لی بعدازاں الزام علیہان طالبعلم کو بلیک میل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے،اوباش افراد نے بدفعلی کی ویڈیو شوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی۔




