ساہیوال کے چرچ روڈ پر سرکاری واش روم پر قبضہ

ساہیوال (بیورو چیف) کارپوریشن کے افسروں کی پشت پناہی پر چرچ روڈ پر سرکاری واش روم پر قبضہ، ریڑھیوں اور مافیا کی اجارہ داری عوام کو سہولت کے بجائے مشکلات، انتظا میہ خاموش کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ساہیوال چرچ روڈ پر شہریوں کے لیے بنائے گئے سرکاری واش روم پر قبضہ مافیا اور ریڑھی بانوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔ واش روم کے آگے سبزی اور پھلوں کی ریڑھیاں کھڑی ہونے کے باعث عوام کو سہولت میسر نہیں اور واش روم تقریباً بند ہو کر رہ گیا ہے۔مقامی صحافی رانا بلال نے بتایا کہ حکومت نے لاکھوں روپے خرچ کر کے عوام کی آسانی کے لیے یہ سہولت فراہم کی تھی لیکن اب یہ قبضہ گروپ مافیا کی نذر ہو چکی ہے۔ ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ ”روزانہ سینکڑوں لوگ واش روم کے بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں، لیکن کوئی ان ریڑھی والوں کو ہٹانے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں