اداکارہ یامی گوتم کی فلم ”اگلی”7نومبر کو ریلیز ہو گی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اپنی فلموں کے انتخاب پر لوگوں کی جانب سے خود کو قوم پرست کا خطاب دینے پر ناراض ہو گئیں، انہوں نے ایسا کہنے والوں کو کرارا جواب بھی دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی فلم حق کے ٹریلر لانچ کے دوران یامی گوتم سے ان کی حالیہ فلموں کے انتخاب کی وجہ سے انہیں قوم پرست اداکارہ کا ٹیگ دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا۔اداکارہ حالیہ دنوں میں فلم لوسٹ، آرٹیکل 370، اڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک اور اے تھرسڈے جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں یہ لیبل ملا ہے جبکہ اداکارہ نے ہنستے ہوئے اس لیبل کو مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں