جماعت اسلامی کا اجتماع تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نائب امیر جما عت اسلامی سٹی اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114میاں عبدلستار بیگا نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں برسر اقتدار موجودہ حکمرانوں نے ملک اور قوم کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا اجلاس میں 21.22.23 نومبر کو مینار پاکستا ن لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پا کستا ن اجتماع عام کی بھر پور منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، ہزارہ ، کشمیر ، گلگت بلتستان سے لاکھوں شرکا رنگ و نسل ، تعصبات ، فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکر شریک ہونگے ۔ عوام فرسودہ ، ناکارہ ، عوام دشمن نظام سے تنگ اور اس کے باغی ہیں ۔ بدل دو نظام کے ساتھ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اجتماع عام میں قومی پر امن مزاحمت اور جدوجہد کا لائحہ عمل دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں