سی سی ڈی کا قیام جرائم کی روک تھام کیلئے مثبت اقدام ہے

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا محمد سعید راشد منج،سنٹرل چیف آرگنائزر،ٹکٹ ہولڈر NA-105گوجرہ رانا محمد ارسلان خاں منج نے مشترکہ بیان میں کہاکہ پنجاب حکومت کے صوبہ بھر میں ناجائز اسلحہ،سمگلنگ،بدمعاشی کلچر کے خاتمے ،جعلی عاملوں، نام نہاد بابوں اور عطائیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے ، اسٹام پیپر اجرا کے موثر طریقہ کار، گرین بس سروس،ستھرا پنجاب، مساجد کے اماموں کیلئے وظیفہ اور مساجد کی تعمیر و مرمت کو ترقیاتی پراجیکٹس میں شامل کرنے جیسے اقدامات مثالی ہیں۔سی سی ڈی کا قیام جرائم کی روک تھام کیلئے مثبت قدم ہے مسلح افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی دفاع وطن،بحالی امن کیلئے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم ریاست اور اداروں کو عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی طرف سے مفاد عامہ کیلئے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات کی عوامی جسٹس پارٹی پاکستان بھر پور حمایت اور عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں