فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اشفاق احمد چاچونے کہاہے کہ ، مہنگا ئی کے دورمیں امام مساجدکوبڑاریلیف فراہم کرکے مریم نوازنے دل جیت لئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کاطرہ امتیازرہا کہ ہردورحکومت میں آکرتمام مکاتب فکرکے مسائل احسن طریقے سے حل کئے ہیں۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے مذہبی حلقوں کے لئے نیک نیتی سے جواقدام اٹھائے ہیں اللہ پاک انہیں اجرعطافرمائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب بھرکی 67ہزارمساجدکے امام صاحبان کوماہانہ10ہزار وظیفہ مقررکرناانتہائی احسن اقدام ہے جس کومذہبی حلقوںمیں قدرکی نگاہ سے دیکھاجارہاہے ۔




