فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آ باد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ کے نامزد امیدوار رانا احمد شہریار خاںکو کامیاب کروانااور سپورٹ کرنا علاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا رانا ثنا اللہ کی فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات ہیں 23نومبر رانا احمد شہریار خاں کی فتح کا دن ہو گا اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دینگے۔ انشاء اﷲ 23 نومبر کو شیر دھاڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رانا شہریار احمد خاں کی الیکشن میں بھرپور حمایت کریں گے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ عوامی مسائل کا حل صرف خدمت سے ممکن ہے۔




