کم عمری میں بچوں کو موبائل دینا خطرناک ہے ‘ عمران اشرف

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے کہا ہے کہ کم عمری میں بچوں کو موبائل فون اور ٹیب کی لت ڈال دینا مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،اس وقت تو والدین اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوں کو موبائل اور ٹیب دے رہے ہیں لیکن جب وہ وقت میسر آنے پر اپنے بچوں کی جانب متوجہ ہوں گے تو اس وقت تک وہ اپنے رشتے گم کر چکے ہوں گے ۔پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں موبائل اور ٹیب ضرورت بن چکے ہیںلیکن اپنی جان چھڑانے کے لئے ہر وقت بچوں کے لئے اس کی دستیابی انتہائی خطرناک ہے اور شاید ہی اس کی تلافی ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں