پاکستان انجینئرنگ کونسل کے جنوبی پنجاب کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان

اسلام آباد(بیورو چیف) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے علاقائی خود مختاری، اختیارات کی منتقلی اور پیشہ وارانہ سہولت کاری کے فروغ کیلئے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جنوبی پنجاب کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔اس اصلاحاتی عمل کے تحت جنوبی پنجاب میں پی ای سی کے علاقائی دفتر کو مکمل انتظامات اختیارات دیئے گئے ہیں ۔ جنکے ذریعے کمپنیوں کی رجسٹریشن ، لائسنسنگ ، انجینئرز کی رجسٹریشن اور تجدید کے تمام معاملات مقامی سطح پر نمٹائے جائیں گے۔ اس دیرینہ مطالبہ کی تکمیل سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی، تعمیراتی و انجینئرنگ شعبے کو سہولت ملے گی۔اور اب انہیں دیگر شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ یہ اقدام جامعات اور فیکلٹی کی تربیتی سرگرمیوں، کیپسٹی بلڈنگ پروگرامز اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کے انعقاد کو بھی مقامی سطح پر ممکن بنائے گا ، تاکہ جنوبی پنجاب کے انجینئرز کو مساوی مواقع اور وسائل میسر آئیں۔ یہ فیصلہ علاقائی انجینئرز کے لیے ایک بڑا قدم ہے جو تعمیراتی صنعت کے فروغ اور قومی سطح پر متوازن ترقی کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ یہ تاریخی اعلان چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر کے26تا 27 اکتوبر 2025ء کے دورہ ملتان پر کیا گیا ، جو ایک سال میں جنوبی پنجاب کا ان تیسرا دورہ تھا،اس دو روزہ دورے نے پی ای سی کے وژن کو دوبارہ واضح کیا کہ ادارہ علاقائی موجودگی کو مضبوط بناتے ہوئے مقامی انجینئرنگ کمیونٹی کو فعال بنانا اورخدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں