نازبیا تصاویر وائرل کرنے پر مجرم کو 7سال قید ‘5لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اقبال ہرل نے خاتون کی نازبیا تصاویر وائرل اور بلیک میل کرنے پر مجرم جنید قاسم کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا،تفصیل کے مطابق نیشنل سائبر کرام انوسٹی گیشن اتھارٹی نے2021ء میں ہجویری ٹائون سے ملزم جنید قاسم کو خاتون کی نازیباویڈیو وائرل کر کے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اس کو بلیک میل کرتے ہوئے رقم بھی ہتھیا لی۔ جس پر این سی سی آئی نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا توفاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر7سال قید اور5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید3ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں