بچے نے بد اخلاقی کی کوشش ناکام بنا دی، مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)بچے نے شور مچاکر زیادتی کی کو شش ناکام بنادی۔لوگوں کے آنے پر ملزم فرارہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔چک نمبر420ج ب کی شہناز بی بی نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کا12سالہ بیٹاعبدالرحمن اپنے ماموں کے گھر جا رہاتھاکہ جس کو راستہ میں جاوید نے اس کو ورغلا لیااورکمرہ میں لے جا کر زیادتی کر نے کی کوشش کی بچے کے شور مچانے پربعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرارہو گیا۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں