نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) دور حاضر کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہونے کیلئے نوجوان نسل کو جدید علوم، مہارت اورٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مئوثر کردار ادا کر سکیں۔ اس امر کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرذوالفقار علی نے اقبال آڈیٹوریم میں نو داخل ہونے والے طلبہ کے لیے منعقدہ تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو کہ مستقبل کے رہنما اور معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں بہترین ساتھی ہیں اور طلباء کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت کتابوں کے ساتھ گزارنا چاہیے۔ ا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم ہنرمند اور معیاری افرادی قوت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ ۔انہوں نے کہا کہ ملک عدم برداشت، غربت اور دیگر چیلنجز کے اعتبار سے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں