فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی مسائل کا حل صرف خدمت سے ممکن ہے۔عوامی فلاح، ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے۔ہم فیصل آباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی116 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں نے ناظم آباد میں انجمن تاجران ناظم آباد کے نائب صدر رانا احسان کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ’ سینئر مسلم لیگی رہنما ملک بابر’ میاں حیدر’ رانا شانی’ رانا نعیم ودیگر بھی موجود تھے۔ رانا احمد شہریار نے رانا احسان اور ان کی ٹیم کو کہا کہ آپ نے جو مجھے عزت دی ہے وہ اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔




