کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے’ وسیم اکرم

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیلوں سے دور ہونا چاہیے۔وسیم اکرم نے کہا کہ کھیل میں سیاست مجھے بالکل پسند نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ میں ہر کھلاڑی کو ہر ملک سے بلانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہادر بنیں اور بڑے پن کا مظاہرہ کریں، بدقسمتی سے ایسے کوئی نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کرکٹ لیگز میں ہر کھلاڑی کو کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔واضح رہے کہ ستمبر میں وسیم اکرم نے بابراعظم کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا، بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق کپتان ایک بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بابر ٹی ٹونٹی میں ضرور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں