شعیب ملک کا پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنے کیلئے اہم مشورہ

پشاور(سپورٹس نیوز)سابق کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے جانا احسن اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں