ممبئی(سپورٹس نیوز) بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔




