چیف آف نیول اسکوائش چیمپئن شپ۔ ناصر اقبال’ ماہ نور فاتح قرار

کراچی(سپورٹس نیوز) واپڈا کے ناصر اقبال اور پشاور کی ماہ نور علی تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے فاتحین بن گئے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پاکستان نیوی کے مطابق تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا فائنل میچ اور تقسیم انعامات کی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ٹورنامنٹ کا آخری میچ مردوں کی کیٹیگری میں واپڈا کے ناصر اقبال اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے طیب اسلم جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں پشاور سے ماہ نور علی اور سحرش علی کے درمیان کھیلا گیا واپڈا کے ناصر اقبال اور پشاور کی ماہ نور علی نے چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2025 کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں