پنجابی گانا”گھڑیا ”ٹاپ ٹرینڈ پر ہے’ میگھا

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں کسی سے مقابلہ نہیں کرتی بلکہ میگھا کا مقابلہ میگھا سے ہے ،میں خود احتسابی کی قائل ہوں اس لئے جو لوگ اصلاح کے تناظر میں تنقید کرتے ہیں اسے کھلے دل اور ذہن سے سنتی اور عمل بھی کرتی ہوں ،میرا اور عباس جٹ کا گایا ہوا گانا ”مینوں پار لنگھا دے گھڑیا منتاں تیریاں کر دی” اس وقت ٹاپ ٹرینڈ میں ہے اور اسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ سن چکے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ دہائیوں قبل پیش کئے گئے گانے کو ایک نئے انداز میں پیش کر کے اتنی پذیرائی ملے گی ، یہ اس وقت پاکستان کا مقبول ترین گانا بن چکا ہے ۔ علاوہ ازیں میگھا نے گلوکار عباس جٹ کے ہمراہ ریڈیو ایف ایم 101کے شو میں شرکت کر کے اپنے مشہور گانے سنائے ۔ میگھا نے کہا کہ اس شو میں پنجاب کی ثقافت خصوصاًپنجابی زبان کے فروغ کے لئے بات کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں