لاہور( شوبز نیوز)فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ سچ بولنا اور سچ سننا پسند کرتاہوں ، منافق لوگوں سے دور رہتا ہوں اور اس کی بڑی قیمت بھی ادا کی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گوشی خان نے کہا کہ سچائی میری سب سے بڑی کمزوری ہے ، صاف گو ئی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ منافقت اور دوغلے پن کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں لیکن یہ صرف خود کو دھوکہ ہے ، اس کے ذریعے ملنے والی کامیابی عارضی ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ ”کچی مٹی دے لوگ ” پیش کیا جسے بہت پسند کیا گیا ، یہ فیملی اور اصلاحی ڈرامہ تھا۔




