کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بچوں کی پرورش اور والدین و بچوں کے تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں والدین بچوں کو مار نہیں سکتے اور یہ عمل ضروری بھی نہیں، کیونکہ بچوں کو سمجھانا اور بات چیت کرنا زیادہ مثر طریقہ ہے۔عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کی پرورش اور والدین و بچوں کے تعلقات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے وقت پر سوجائیں اور باہر کا کھانا کم یا نہ کھائیں، کیونکہ ایک وقت تھا جب ان کے والد بھی انہیں اسی طرح روکا کرتے تھے۔ اور اب وہ بھی اپنے بچوں میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے انہی اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ ان کے والد صرف منع نہیں کرتے تھے بلکہ مارتے بھی تھے لیکن آج کے دور میں یہ ممکن نہیں کیونکہ بچے برداشت نہیں کر سکتے۔




