ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12برس بیت گئے

لاہور(شوبز نیوز) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، بلبلِ صحرا کے گائے گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔گلِ صحرائی اور لمبی جدائی، معروف لوک گلوکارہ ریشماں 1947 میں راجستھان میں پیدا ہوئیں، برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوگیا، خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ریشماں نے کم عمری میں ہی صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا۔ریشماں نے کلاسیکی موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں