نشہ کرنے سے روکنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

راولپنڈی (بیوروچیف)راولپنڈی میں نشہ کرنے روکنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، بیٹے کیخلاف ماں نے مقدمہ درج کروا دیا۔واقعہ تھا نہ گنجمنڈی کے علاقہ ڈھوک دلال میں پیش آیا ۔ مقتول عثمان کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزم بلال فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول عثمان نشے کا عادی تھا، ملزم بلال نے عثمان کونشہ کرنے سے منع کیا جس پر جھگڑا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں