ایشیائی ترقیاتی بنک کا ”گلیشیرز ٹوفارمز پروگرام ”تیار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان میں پانی، زراعت اور توانائی کے تحفظ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)نے جامع ایجنڈا تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق “گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام” کے تحت گلیشیئرز کے پگھلنے سے پیدا ہونے والے معاشی اور ماحولیاتی اثرات پر جامع رپورٹ مرتب کی جائیگی۔ بینک کے مطابق پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی محفوظ منصوبہ بندی بھی کی جائے گی تاکہ پاکستان میں پانی کے ذخائر، زرعی پیداوار اور توانائی کے نظام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اے ڈی بی نے بتایا ہے کہ گلیشیئرز پگھلنے کے حوالے سے عالمی ماہرین کی سفارشات طلب کر لی گئی ہیں، ان سفارشات کا تفصیلی جائزہ “انٹرنیشنل کنونشن آف دی ایسٹ ایشین اکنامک ایسوسی ایشن” کے اجلاس میں لیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں