جڑانوالہ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و آزاد امیدوار این اے 96ملک نواب شیروسیر کے فارم ہائوس پر پولیس کی بھاری نفری کا مبینہ طور پر چھاپہ،عملے و کارکنان کوہراساں کرنے کی کوشش کی گئی،تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے و آزاد امیدوار این اے 96ملک نواب شیروسیر کے فارم ہائوس پر رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ وہاں پر موجود عملے و سٹاف کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا پولیس کی جانب سے مبینہ طور پرہراساں کئے جانے پر ایڈووکیٹ شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین ضمنی الیکشن میں اپنی ہار کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور وہاں پر موجود سٹاف و عملے کوہراساں کرنا انتہائی افسوناک امر ہے شیخ وقاص ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مدمقابل آزاد امیدوار سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر کے فارم ہائوس پر پولیس کی جانب سے مبینہ چھاپے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ضمنی الیکشن میں شکست انکا مقدر بن چکی ہے اہلیان حلقہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں انکا دھرن تختہ کر دیں گئے۔




