ویمنز ٹیم کے کوچ محمد وسیم کو فارغ کر دیا گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو فارغ کرکے ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، پی سی بی پر عزم ہے کہ ویمن کرکٹ کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا۔یاد رہے کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں