بھارت کیلئے کبھی نہ کھیلنے والے نے ویمنز ٹیم کو جتوا دیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے لیے ڈیبیو سے محروم رہنے والے امول مزمدار نے ویمنز ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کا فائنل گزشتہ رات ہوا جس میں بھارتی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار چیمپئن بننے ک اعزاز حاصل کیا، بھارتی کوچ امول مزمدار ٹیم کی محنت کے پیچھے مرکزی کردار رہے، کپتان ہرمن پریت کور جیتنے کے بعد ان سے جذباتی طور پر بغلگیر ہوتی بھی نظر آئیں۔امول مزمدار کو بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک لیجنڈ کا درجہ حاصل ہے، ممبئی کے پلیئر نے تقریبا 48 کی اوسط سے 11167 فرسٹ کلاس رنز بنا رکھے ہیں جو ان کی قابلیت کا ثبوت ہے۔ انھوں نے ڈیبیو پر ہی 260 رنز کی ریکارڈساز باری کھیلی تھی مگر قسمت کی دیوی ان پر کبھی اس طرح مہربان نہ ہوسکی کہ وہ بھارت کی مردوں کی نیشنل ٹیم میں ڈیبیو کرپاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں