روم (سپورٹس نیوز)اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو مختلف واقعات میں ہلاک پانچوں جرمن کوہ پیماؤں کی لاشوں کو برف سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں۔اٹلی کے ریسکیو حکام نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کے والد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے، اور پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق جرمن کوہ پیما الگ الگ گروپس کا حصہ تھے




