لاہور (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو تماشہ گھر کے فاتح سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گانا گانے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ناظرین میں سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ آپ کے مطابق پاکستان کا بہترین گلوکار کون ہے اور آپ کو ساتھ گانا گانے کا موقع ملا تو کس کے ساتھ گائیں گے؟جواب میں سیف علی نے کہا کہ میں نے عاطف اسلم کے گانے سن کر گلوکاری شروع کی، میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور میری خواہش ہے میں ان کے ساتھ کبھی کوئی گانا گاں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تماشہ گھر کے چنکس دیتے تھے پراپر شو نہیں دیکھا تھا، جس طرح ہم دوستوں میں گپ شپ لگاتے ہیں۔




