زندگی جی لوں پھر شادی کرونگی’ رومیسہ خان

لاہور (شوبز نیوز) ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان کا کہنا ہے کہ پوری زندگی جی لوں پھر شادی کروں گی۔معروف ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ناظرین میں سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی اور لائف پارٹنر کیسا ہونا چاہیے؟جواب میں انہوں نے کہا کہ لائف پارٹنر اچھا ہونا چاہیے لیکن میں ابھی شادی کا نہیں سوچ رہی ابھی پوری زندگی جی لوں پھر شادی کروں گی، شادی بہت بڑی ذمہ داری ہے مذاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بچوں کی ذمہ داری ہوتی ہے یہ کوئی حلوے کا کام نہیں ہے کہ میں بولوں کے پیار ہوگیا ہے شادی کرلوں بہت پریکٹیکل ہوکر سوچنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں