حارث رئوف پر 2میچز کی پابندی عائد

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ 2025 میں پاک-بھارت میچز کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت پاکستانی فاسٹ بالر حارث رئوف اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30، 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق حارث رئوف کو 24 ماہ میں دوبارہ آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جس پر انہیں ایک بار پھر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 2 اضافی ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں