PSL سیزن 11: اپریل’ مئی میں کرانیکا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیم مالکان کو ٹائٹل اسپانسر شپ کیمعاہدے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر بھی اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں