17سال کی عمر میں 16سال کے لڑکوں کو اسکول میں پڑھاتی تھی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں ٹیجنگ کی ملازمت کی اور پہلے ہی سال خود سے ایک یا دو سال کم عمر لڑکوں کو پڑھانے لگ گئیں۔رومیسہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کم عمری میں ملازمت کرنے کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت وہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھیں، اس وقت انہیں سوشل میڈیا کا مواد بنانے کے لیے آئی فون چاہیے تھا لیکن ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی فون کے لیے پیسے جمع کرنے کی خاطر انہوں نے ایک اسکول میں ملازمت حاصل کی، اسکول والوں نے انہیں ٹیچر کے طور پر بھرتی کرلیا۔انہوں نے کہا کہ جس وقت اسکول نے انہیں ملازمت دی، اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی اور انہیں آٹھویں جماعت کے طلبہ کو پڑھانے کی ذمہ داری دی گئی۔رومیسہ خان کے مطابق وہ بوائز اسکول تھا اور آٹھویں کلاس کے تمام لڑکے 15 سے 16 سال کی عمر کے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں