ہماری انڈسٹری میں سینئر آرٹسٹوں کے کردار کو کم کیا جا رہا ہے’ ثانیہ سعید

لاہور (سپورٹس نیوز) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں کم عمر خواتین کو پرکشش سمجھا جاتا ہے، یہی سوچ میڈیا اور ادب دونوں میں گہرائی سے موجود ہے۔ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں عمر رسیدہ خواتین کے کردار، معاشرتی رویوں اور کہانیوں کے رجحانات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں بڑی عمر کی خواتین کے لیے بہت کم کہانیاں لکھی جاتی ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہمارا معاشرہ خواتین کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔ان کے مطابق معاشرہ عموما خواتین کو اس وقت تک پرکشش سمجھتا ہے جب تک وہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس کے بعد ان کی کشش کم سمجھی جاتی ہے اور ہمارا ادب بھی اسی سوچ سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں بھی یہی رجحان پایا جاتا ہے، جیسے ڈراموں یا فلموں میں یہ تصور عام ہے کہ جتنی کم عمر لڑکی ہوگی، اس پراجیکٹ کا مواد اتنا ہی زیادہ قابلِ فروخت ہوگا، اسی سوچ کے باعث 35 سالہ خاتون کی کہانیاں نہیں سنائی جاتیں بلکہ اس عمر کی اداکارہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ چارپائی پکڑ لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں